انجمن زمینداران کا پسنی کی زمینوں کو سرکاری قرار دینے کے خلاف پریس کانفرنس

IMG_4243

22 مئی بروز جمعہ گوادر میں انجمن زمینداران نے پریس کانفرنس کی جس میں تحصیل پسنی کے اراضیات کو سرکاری قرار دینے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس سے انجمن زمیندار کے صدر میر نوید کلمتی، میر معیار نوری اور ہوت عبداﷲڈھوری نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل پسنی کی اراضیات کو سرکاری قرار دے کر حالات اور امن و امان کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس قسم کے صریحا غیر منصفانہ اعلانات سے گوادر کی ترقی اور میگا منصوبوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم محسوس کر رہے ہیں کہ ... مزید پڑھئے »

پسنی میں اومانی گرانٹ سے قائم شدہ ہسپتال (تصاویر)

ہسپتال کا بیرونی منظر

پسنی میں سرکاری اور پرائویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور ادویات عدم دستیاب ہیں جس کی وجہ سے پسنی اور گرد و نواح کے مریضوں کو علاج کے لئے تربت، گوادر یا کراچی کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اب پسنی میں بالآخر اومانی گرانٹ سے ایک ہسپتال قائم کیا گیا ہے جس میں تیس بیڈز تک کی جگہ ہے اور جہاں علاج معالجے کے معقول انتظامات ہوں گے۔ اگرچہ ہسپتال کی عمارت مکمل ہو چکی ہے مگر یہ فی الحال فنکشنل نہیں ہوا ہے۔ مزید پڑھئے »

پسنی میں کوئی ڈاکٹر اور ادویات نہیں، عوام کی زندگیاں خطرے میں

تصاویر: پاک وائسز پسنی شہر کی آبادی تقریبا ایک لاکھ ہے اور اگر آس پاس کے علاقوں کو شامل کیا جائے تو یہ آبادی ڈیڑھ لاکھ تک جا پہنچتی ہے۔ مگر افسوسناک امر ہے کہ اتنی بڑی آبادی کو انتہائی ناقص اور نا مکمل صحت کی سہولیات دستیاب ہیں۔ پسنی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ جب بھی انہیں کوئی طبی امداد یا علاج کی ضرورت ہوتی ہے انہیں تربت، گوادر یا کراچی کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ ایک طرف پسنی شہر میں معیاری علاج و ادویات اور ڈاکٹر دستیاب نہیں تو دوسری طرف ایک عام شہری کو جب بنیادی علاج کے لئے ... مزید پڑھئے »

پسنی فش ہاربر کی بحالی اور ماہی گیروں کی امیدیں

فش ہاربر پر ایک کشتی کا منظر

پسنی مکران کے ساحل کے وسط میں واقع ایک ماہیگیر بستی ہے جہاں کے 80 فیصد لوگ کسی نہ کسی طریقے سے ماہیگیری کے پیشے سے وابستہ ہیں اور ان کا ذریعہ معاش 780 کلومیٹر طویل سمندر 'بحرِ بلوچ' سے ہے۔ 3 اپریل 1989 کو 56 کروڑ کی لاگت سے پسنی فش ہاربر کو مکمل کیا گیا جس کا افتتاح اس وقت وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کی شہید چئیرمین محترمہ بے نظیر بھٹو نے کیا۔ ہاربر کے انتظامی امور صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ 'پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی' کے سپرد کر دئیے گئے اور ماہی گیروں کی ... مزید پڑھئے »

پسنی کے قریب کشتی پر فائرنگ، چار افراد زخمی

پسنی

پسنی کے قریب ایک کشتی پرشمال بندن کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں کہا جا رہے ہے کہ ان کا تعلق سندھ سے ہےاور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پاک وائسز کے نمائندے کے مطابق زخمیوں کو پہلے پسنی کے سرکاری ہسپتال میں لایا گیا مگراب ان کو کراچی لے جایا گیا ہے۔ مزید پڑھئے »

انٹرنیٹ عدم دستیابی کے حوالے سے ایک شہری کا کھلا خط

پسنی شہر جہاں PTCL والے انٹرنیٹ کے نام پرپیسے بٹورتے ہیں مگرانٹرنیٹ کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے . اس نئے دور میں انٹرنیٹ ہر کسی کی ضرورت بن چکا ہےمگرپسنی میں جس کسی نے PTCL سے انٹرنیٹ کنکشن لیا ہے تو یہ کنکشن اسکے لیے وبال جان بن چکا ہے. یہاں 24 گھنٹوں میں سےصرف 3 یا 4 گھنٹے انٹرنیٹ میسر ہوتا ہے اور کبھی کبھی یکمشت پانچ پانچ دن غائب ہو جاتا ہے .جن خوش قسمت گھنٹوں میں یہ دستیاب ہوتا ہے تو اتنا سست کہ کوئی ویب پیج ڈھنگ سے نہیں کھلتا۔ مقامی PTCL صارفین کا کہنا ہے کہ بل تو وقت پر ... مزید پڑھئے »

بلوچستان میں گارے کا لاوا پھوٹ پڑا

mud volcano

پسنی ڈسٹرکٹ میں ساحل سمندر کے قریب ریت میں ایک گارے کا لاوا ابل پڑا ہے۔ یہ لاوا پسنی کے جنوب میں واقع زریں  چٹان کے قریب پھوٹا ہےاور لوگ اس کو دیکھنے بڑی تعداد میں جا رہے ہیں۔لاوا میں سے گارے کی مانند مواد ابل کر باہر آرہا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تا حال  کسی مقامی جیولوجیکل یا ماحولیاتی ٹیم نے لاوا کا مشاہدہ نہیں کیا۔ نیچے دی گئی ویڈیو پاک وائسز کے نمائندے نے موقع پر لی ہے۔ اسے دیکھنے کے لئے اس پر کلک کریں: دنیا میں بہت جگہ اس طرح کا ... مزید پڑھئے »