پاک وائسز کا حصہ بنیں

پاک وائسز ایک پروجیکٹ ہے جس کا مقصد ایسے علاقوں کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے جن کو قومی میڈیا نظر انداز کر دیتا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ہے کہ مقامی شہریوں کی مدد سے مقامی مسائل اور روزمرہ زندگی کے بارے میں خبریں اور رپورٹیں اکھٹی کر کے انہیں انٹرنیٹ پر چھاپا جائے۔

یہ پروجیکٹ تب تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تب آپ اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اگر آپ پاک وائسز کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس فیس بک گروپ کو جوائن کریں :

https://www.facebook.com/groups/pakvoicespasni

اگرآپ کو یہ معلوم نہیں کہ آپ اس گروپ کو کیسے جوائن کر سکتے ہیں تو اس کتابچے سے رجوع کریں:

https://pakvoices.pk/guides/lib/exe/fetch.php?media=v2_urdu_guide.pdf

کتابچے میں صفحہ نمبر 10پر یہ لکھا ہوا ہے کہ آپ فیس بک گروپ کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں ۔ اور مزید یہ کہ آپ فیس بک گروپ پر تصویریں اور خبریں کس طرح شئیر کر سکتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ آپ اس گروپ پر کس قسم کا مواد ڈالیں؟ اگر آپ کے علاقے میں تعلیم کے مسائل ہیں، اگر قریبی ہسپتال میں ڈاکٹر غائب ہیں، اگر آپ کے علاقےمیں کوئی بھی ایسا مسئلہ ہے جس سے عام آدمی متاثرہوتا ہے، اگر آپ کے شہر میں کوئی میلہ یا تہوار منایا جا رہا ہے، اگر کوئی ایسی تاریخی یا ثقافتی جگہ ہے جو آپ دوسروں کو دکھانا چاہتے ہیں،اگر آپ کسی بات پر عوامی بحث کر کے دوسروں کا نقطہ نظر جاننا چاہتے ہیں، یہ اور اس طرح کے کسی اور موضوع کےحوالے سے آپ تصاویر اور معلومات گروپ پر ڈال سکتے ہیں۔

ایک بار آپ کے طرف سے ہمیں کوئی خبر وصول ہوئی تو پاک وائسز کے ایڈیٹر اس خبر کو نہ صرف اپنی ویب سائٹ پر چھاپیں گے بلکہ یہ بھی کوشش کریں گے کہ اس کو اخبارات میں بھی چھپوایا جائے

اگر آپ ای میل کے ذریعے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

admin@pakvoices.pk