نلینت میں 3 افراد کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق

well

اضافی رپورٹنگ: فیروز جان

پسنی کی یونین کونسل نلینت میں کنویں کی کھدائی اور صفائی کے دوران تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کنویں کو ابھی حال ہی میں کھودا گیا تھا اور اس کی گہرائی 35 سے 40 فٹ تھی۔ کنویں کی کھدائی کی بعد کل اس کی آگ لگائی گئی تھی اور آج اس کے صفائی جاری تھی۔ صفائی کے دوران ایک شخص پہلے کنویں کے اندر اترا اور جب کافی دیر گزرنے کے باوجود وہ باہر نہ آیا تو موقع پر موجود دو بھائیوں نے کنویں میں اتر کر اس کی جان بچانے کی کوشش کی۔

تاہم جب کافی دیر تک کوئی بھی کنویں سے باہر نہ نکلا تو ریسکیو کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد کی لاشیں کنویں سے نکالی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر بروقت امداد کی جاتی تو ان افراد کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

یہ اندوہناک واقعہ آج عید کے تیسرے روز دوپہر 3 بجے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں مقامی کونسلر امام بخش، ان کا بھائی عمر اور رحمت نامی شخص شامل تھے۔