مکران بھر میں عید کے تیسرے روز بجلی غائب

candle

مکران بھر میں آج عید کے تیسرے روز ایران سے آنے والی بجلی کی سپلائی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب منقطع ہو گئی۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے مطابق ایران سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں مسئلے کی وجہ سے مند گرڈ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہوئی۔ بجلی منقطع پونے سے گوادر، کیچ سمیت مکران بھر کے علاقے متاثر ہوئے۔ بجلی کی سپلائی بالآخر شام 3 سے 4 کے درمیان بحال ہو سکی۔