پسنی میں تین مزدور عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک

mils

گوادر کی تحصیل پسنی میں گزشتہ دن، 5 جون اتوار کو عسکریت پسندوں نے تین مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ پسنی کی علاقہ زیرو پوائنٹ میں پیش آیا جہاں نشانہ بننے والے تینوں مزدور پسنی سے حب چوکی تک جانے والے بجلی کی میں ٹرانسمیشن لائن پر کام کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں مزدور پنجاب کے علاقے خانیوال سے تعلق رکھتے تھے اور وہ ایک نجی الیکٹرک کمپنی کے لئے کام کرتے تھے۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت ان مزدوروں کی حفاظت پر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات تھے۔ تاہم حملہ آور عسکریت پسندوں نے ان اہلکاروں سے ان کا اسلحہ بھی چھین لیا اور جاتے ہوئے یہ اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔